• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی پر ہزاروں رنجیدہ اور دلبرداشتہ مداح احتجاجاً اقربا پروری کے خلاف کئی بھارتی اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت ایک طوفان برپا ہے جو قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہا بلکہ اب بڑے بڑے ادکاروں اور ہدایتکاروں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے، سوشانت سنگھ کے مداحوں نے اقربا پروری کے ذریعے نام بنانے والے اداکاروں کا جینا حرام کر کھا ہے۔

مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والے فنکار وں میں بھارتی ہدایتکار کرن جوہر، سلمان خان، بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ، انیل کپور کی بیٹی سونم کپور، کپور فیملی سے تعلق رکھنے و الی کرینہ کپور، سوناکشی سنہا و دیگر اداکاروں کے نام نام شامل ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس تنقید سے تنگ آ کر کئی اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ کر دیئے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ ، کرن جوہر اور کرینہ کپور نے اپنے انسٹا اکاؤنٹس پر تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے کمنٹ باکس ہی بند کر دیئے ہیں ۔

مداحوں کی رائے ہے کہ یہ سب اداکار و فنکار ’ نیپوٹزم ‘ اقربا پروری کو فروغ دینے اور اس کے ذریعے نام کمانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی وجہ سے ہی سوشانت سنگھ نے بڑے بجٹ کی فلموں میں کام نہ ملنے کے نتیجے میں خود کشی کی ہے ۔

تازہ ترین