اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس کیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کورونا سے بچاؤ کے لیے سخت ایس او پیز مرتب کیے جائیں کیونکہ موذی وبا کے تیزی سے پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھا رہا ہے، بھارتی بربریت سے کشمیریوں کو چھٹکارا دلانا ہوگا۔
رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرے، بھارت ڈومیسائل کے ذریعے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر دے گا۔