• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا بحریہ ٹاؤن کا دورہ


اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جہانگیر خان نے کہا کہ جدید بحریہ ٹاؤن کراچی کے لوگوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔

جہانگیر خان نے بحریہ سٹی گولڈ، بحریہ ہائٹس ہوٹل اینڈ کلب ہاؤس، جامع مسجد، بحریہ اسٹیڈیم سمیت مختلف حصوں کا دورہ کیااور بحریہ ٹاؤن کے اسپورٹس مقامات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں جو جدید سہولیات اور ماحول فراہم کیا گیا ہے، اس میں کمیونٹی سروس کے ساتھ آرام سے زندگی بسر کی جاسکتی ہے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی ہمیشہ سے اسپورٹس اور نوجوانوں کی تفریحی سرگرمیوں کا زبردست حامی رہا ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ذہنی نشونما بحریہ ٹاؤن کا نصب العین ہے۔

تازہ ترین