• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو اورجنگ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے رہنما رانا محمد گجر نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔

راولپنڈی میں لگے احتجاجی کیمپ میں صحافیوں، جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی ممبر منیر شاہ اور مسلم لیگ ن ورکر امتیاز تاجی نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی ناصر چشتی، سیکرٹری جنرل آر آئی یو جے آصف علی بھٹی، سینئر میگزین ایڈیٹر فاروق اقدس، سینئر صحافی رانا غلام قادر کا کہنا تھا کہ جس طرح میر شکیل الرحمٰن آزادی صحافت کے لیے کھڑے ہیں انہیں جلد فتح نصیب ہوگی۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے انہیں رہا نہ کرنا ظلم اور ناانصافی ہے۔

بہاول پور میں 126 ویں دن بھی پریس کلب پر صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ظفر وال میں سول سوسائٹی اور صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

چیئرمین تحصیل پریس کلب چوہدری وسیم نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے۔

تازہ ترین