• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھکم پیل اور باہر جانے سے شہباز شریف کی طبعیت خراب ہوئی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو کمزوری کے سبب ڈاکٹرز نے ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔

 اپوزیشن لیڈر اور پارٹی کے سربراہ شہبازشریف کی صحت سے متعلق لاہور سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز شہبازشریف آئین اور قانون کے تقاضوں کے سبب عدالت گئےتھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ روز کی مشقت، دھکم پیل اور باہر جانے سے ان پر اثر ہوا۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ معالجین کی رائےمیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہونے تک شہباز شریف گھر سے باہر نہ جائیں، طبی امداد کے بعد شہبازشریف بہتر محسوس کررہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کمزوری کے سبب ڈاکٹرز نے ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔

تازہ ترین