• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ جو ہورہا ہے قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو زرداری

میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ جو ہورہا ہے قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو زرداری 


سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلیک میل کرنا ایک جرم ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حکومت، وزراء اور ان کے ساتھی چینلز ملکر نیب چئیرمین کو بلیک میل کریں اور اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف کیسز چلوائیں، جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰنکے ساتھ جو ہورہا ہے یہ قابل مذمت ہے، ہم عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ انصاف کرے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر تحریک انصاف کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نیب کو بلیک میل کررہے ہیں، جس پر نیب چینل کو بلیک میل کررہا ہے، ہم اس سلسلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین