اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت میں زیر سماعت ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پر فرد جرم کے لیےرجسٹرار احتساب عدالت کراچی کو خط لکھ دیاگیا،جس میں کہا گیا عدالت نےآصف علی زرداری کی شناخت کے لیے عدالتی نمائندہ مقرر کرنےکے علاوہ آصف زرداری گھر ہوں یا اسپتال ویڈیو لنک انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے،نیب کراچی آصف زرداری کی عدالت حاضری یقینی بنائے،4 اگست کو آصف علی زرداری سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی ہے،آصف زرداری نے فرنٹ مینوں کے ذریعے غیر قانونی ٹھیکے اور کرپشن کی۔