• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز میں خورد برد ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت پیپلز پارٹی کی رہنماء فرزانہ راجہ وغیرہ18 ملزمان کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز میں مبینہ خورد برد ریفرنس میں فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 25 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے کہ سابق چئیرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ پر غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ فرزانہ راجہ نے چار اشتہاری کمپنیوں کو خلاف قانون ٹھیکے دیئے اور قومی خزانے کو54 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین