سندھ کے شہر گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے پر سیپکو نے چھاپہ مار کر بجلی کاٹ دی۔
سیپکو ٹاسک فورس کے انچارج عقیل احمد جونیجو کے مطابق حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے میں بجلی چوری کی جا رہی تھی، 7 ایئر کنڈیشنرز چل رہے تھے۔
انچارج سیپکو ٹاسک فورس عقیل احمد جونیجو کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے کا کنکشن منقطع کر کے انہیں 7 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی زبردست خان مہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھوٹکی میں واقع میرے بنگلے پر میٹر لگا ہوا ہے جبکہ میں نے رواں ماہ 37 ہزار بل بھی ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات، پی پی رہنما زبردست خان مہر گرفتار
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیپکو کا یہ چھاپہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، میں ان بلا جواز الزامات کو چیلنج کروں گا۔