• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں اشرف صحرائی کا بیٹا بے دردی سے شہید کیا گیا، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اشرف صحرائی کا بیٹا بے دردی سے شہید کیا گیا اور آج اشرف صحرائی کے بازوؤں میں بھی ہتھکڑیاں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں ان قربانیوں سے بے وفائی نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پانچ اگست تک پاکستان کی حکومت کو جو کرنا تھا نہیں کرسکی، وزیراعظم نے ایک خطاب کو کافی سمجھا اور پھر جمعے کے احتجاج کو بھی بھول گئے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کی بدبختی ہے کہ کشمیر کی ریاست 5 اگست کے بعد ختم ہوگئی، پاکستانی حکومت بے جان الفاظ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر پر قومی ایکشن پلان بنایا جائے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہے۔

تازہ ترین