• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن نے اب تک 28 پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کئے

اسلام آباد (پرویز شوکت‘ وقائع نگار) محکمہ سول ایوی ایشن نے اب تک 28 جعلی لائسنسوں کے حامل پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کئے ہیں ان میں سے آٹھ پائلٹوں کا تعلق پی آئی اے سے ہے جبکہ ایک ایئر ہوسٹس بھی شامل ہے‘ جس نے جہاز اڑانے کا جعلی لائسنس لے رکھا تھا مگر وہ ابھی تک بطور پائلٹ کام نہیں کر رہی تھی بلکہ وہ ایئر ہوسٹس کے طور پر ہی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔مختلف ممالک نے 176 پائلٹوں کا کیس ریفر کیا تھا‘ 166 پائلٹوں کی کلیئرنس دیدی گئی، کل265 مشکوک لائسنسوں میں سے انکوائری بورڈ نے 93 پائلٹوں کے لائسنس معطل کئے ہیں۔ تین پائلٹوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجو ع کیا ہے‘ ان میں سے دو 28 پائلٹوں میں شامل ہیں جن کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین