ڈی آئی جی ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ رتوڈیرو میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، شہر کے اہم مقامات پر 100 پولیس اہلکار تعینات کردیے ہیں۔
ناصر آفتاب نے بتایا کہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی تلاش موبائل فونز کی لوکیشن سے کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے مطابق ملزمان اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں، واقعے کے ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔