امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور ہونہار نوجوان کو قتل کر دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سال سے اقتدار میں ہے لیکن کراچی بے یار و مدد گار ہے۔