• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا، غلام نبی مری

کوئٹہ ( آن لائن )بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ناگ میں پارٹی رہنما پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور ساتھی عبدالرشید بلوچ کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئے روز دانشور اور سیاسی کارکنوں کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاجارہاہے جوصوبائی حکومت کے قیام امن کے دعوئوں پرسوالیہ نشان ہے بی این پی ان منفی حربوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام غیرمحفوظ ہیں انہوںنے کہاکہ تحصیل ماشکیل کافی سے بدامنی کا شکار ہے لوگوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑ دیاگیا ہے ایک منصوبے کے تحت تعلیم یافتہ افراد کو نشانہ بنایاجارہاہےانہوںنے شہداء کی جنت میں بلنددرجات کی دعا کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین