ملتان (سٹاف رپورٹر) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبہ جنو بی پنجاب کا قیام اولین ترجیح ہے۔ خطہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے صرف (ن) لیگ نے ہی عملی طور پر اقدامات کئے۔ پی ٹی آئی الگ صوبہ کے قیام میں مخلص ہے تو ساتھ دینے کو تیار ہیں پارٹی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیاں افسوسناک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید سے کی گئی ملاقات میں کیا۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ لاک ڈائون کی آڑ میں غریب دکانداروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ایسے حالات میں اگر عوام باہر نکلے تو انہیں سنبھالنا انتہائی مشکل ہو جائے گا ۔