• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ٹورنٹو پی آئی اے پرواز میں کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

لاہور ٹورنٹو پی آئی اے پرواز میں کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے ٹورنٹو کیلئے جانے والی پرواز میں کورونا پازیٹو مسافروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، انکشاف کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی نے پی آئی اے حکام کو ای میل کے ذریعے کیا۔

کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق پرواز نمبر 783 پر کورونا پازیٹو مسافروں کا تعلق نشست نمبر 22 تا 28 سے تھا،ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد کینیڈا نے پی آئی اے کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے بھی مسافروں کو پرواز سے 3 دن قبل مخصوص لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا ہے۔

تازہ ترین