اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پروپز اشرف وغیرہ کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر اعتراض عائد کردیا ہے،رجسٹرار آفس نے اپیل کو نامکمل قرار دیا ہے ،جس کے باعث نیب کی ساہووال رینٹل کیس کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکی ہے ،یاد رہے کہ احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزمان کو ساہووال رینٹل کیس میں بری کردیا تھا جس پرنیب نے تمام ملزمان کی بریت کو چیلنج کررکھا ہے۔