اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاست کیساتھ زمینداری شروع کر دی ، کنجاہ چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری مونس الہیٰ کا حلقہ ہے یہاں کے زرعی فارم میں کورونا وبا پھیلنے کی وجہ سے چوہدری شجاعت حسین نےقیام کے 100دن مکمل کر لئے اور وہ اب لاہور آگئے ہیں۔
ان سو دنوں میں چوہدری شجاعت حسین نے زرعی فارم میں بڑا گارڈن بھی تیار کروایا ہے اور مختلف ملکوں کی سبزیاں اور پھول لگانےپر توجہ دی ہے وہ آرگینک فوڈ اور سبزیاں بیرونی ملکوں میں ایکسپورٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔