• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ہم وٹامن ای کے فوائد کی بات کریں تو جِلد اور بالوں کے لیے وٹامن ای کے فوائد کافی مشہور ہے، وٹامن ای آپ کو صحت کے کئی حیرت انگیز فوائد پیش کرسکتا ہے۔ وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کے دماغ، دل کی صحت اور تولیدی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔

عام طور پر وٹامن ای کے سپلیمنٹس استعمال کیے جاتے ہیں، بہت سے لوگ وٹامن ای کے کھانے کے ذرائع سے واقف نہیں ہیں، لہٰذا یہاں ماہرین نے اُن کھانوں کی فہرست جاری کی ہے جن سے ہم باآسانی وٹامن ای حاصل کرسکتے ہیں۔

وٹامن ای والی غذائیں:

بادام:

بادام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، نمکین بادام آپ کو صحت کے حیرت انگیز فوائد پیش کرسکتے ہیں۔ اگر بادام کو کم مقدار میں استعمال کیا جائے تو بادام وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، بادام کا حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ اِس میں قدرتی طور پر وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو آپ کی جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

سورج مکھی کے بیج:

سورج مکھی کے بیج ایک صحت مند غذا مانی جاتی ہے، ان متناسب بیجوں میں پروٹین، وٹامن ای، فائبر، وٹامن بی 6، میگنیشیم، زنک اور بہت کچھ ہوتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج سوجن کو کنٹرول کرنے اور دل کی صحت کو بھی فروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں:

سبز پتوں والی سبزیاں آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ آپ کو صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد پیش کرسکتی ہیں۔ پالک فائدہ مند سبز پتوں والی سبزیوں میں سے ایک ہے جو آپ کو وٹامن ای کی ایک اچھی مقدار بھی فراہم کرسکتی ہے۔

ایوکاڈو:

ایوکاڈو صحت کے فوائد کے لیے کافی مشہور ہے۔ یہ آپ کو وٹامن ای کے ساتھ ساتھ وٹامن کے، وٹامن سی اور فیٹی ایسڈ کی پیش کش کرسکتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک ایوکاڈو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہے۔

تازہ ترین