حال ہی میں ایک نجی کمپنی نے مختصر سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز کا نیا ورژن متعارف کروایا ہے ۔جس میں ڈیٹا کی گنجائش 1 ٹیرا بائٹ ایک نجی کمپنی نے مختصر سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز کی نئی نسل متعارف کروائی ہے جن میں ڈیٹا کی گنجائش 1 ٹیرابائٹ (1024 گیگابائٹ) سے لے کر 8 ٹیرابائٹ (8192 گیگابائٹ) تک ہے۔ تاہم اسی حساب سے یہ بہت مہنگی بھی ہیں۔
اپنی آسانی کےلیے یوں سمجھ لیجیے کہ اگر کسی ڈسک ڈرائیو کی گنجائش 1 ٹیرابائٹ ہو تو اس میں انگریزی متن کے 9 کروڑ 22 لاکھ صفحات سما سکتے ہیں۔ اس حساب سے 8 ٹیرابائٹ والی ڈسک ڈرائیو میں تقریباً 74 کروڑ صفحات جتنے مواد کی گنجائش ہوگی۔
سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز کی مذکورہ نئے ورژن میں بھی ’’کیو ایل سی‘‘ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کے ذریعے کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسی بناء پر ان ہارڈ ڈرائیوز کی جسامت صرف 2.5 انچ ہے۔فی الحال ’’870 کیو وی ڈی ساٹا ایس ایس ڈی‘‘ کے نام سے چار نئی ڈرائیوز پیش کی جارہی ہیں جن کی گنجائش 1 ٹیرابائٹ، 2 ٹیرابائٹ، 4 ٹیرابائٹ اور 8 ٹیرابائٹ ہے جب کہ ان کی قیمت بالترتیب 130 ڈالر، 250 ڈالر اور 500 ڈالر ہے، تاہم کمپنی نے ابھی تک 8 ٹیرابائٹ والی ایس ایس ڈی ڈرائیو کی قیمت نہیں بتائی ہے۔
ان تمام ماڈلز میں ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار 530 میگابائٹ فی سیکنڈ سے 560 میگابائٹ فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔ درجنوں ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیوز برسوں سے دستیاب ہیں لیکن اوّل تو وہ جسامت میں خاصی بڑی ہیں اور دوسری جانب وہ اس قدر مہنگی ہیں کہ انہیں صرف مخصوص افراد اور ادارے ہی خرید سکتے ہیں۔