وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے رکن پارلیمان بننے اور کابینہ میں شمولیت کی یکساں شرائط کو درست قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ میں اسد عمر نےوزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی دہری شہریت پر اظہار خیال کیا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات منطقی لگتی ہے کہ کابینہ میں شمولیت کی شرائط بھی وہی ہوں جو رکن پارلیمان بننے کی ہیں۔
اسد عمر نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ آئین پاکستان ،وزیراعظم کو غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کابینہ ارکان کی دہری شہریت پراپنے موقف کا اظہار کیا ۔
انہوں نے تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں سے کہاکہ وہ پہلے اپنے اقاموں کا تو جواب دے دیں۔