اسلام آباد(صباح نیوز)چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ژوب سے کچلاک تک شاہراہ کی تعمیر کے لئے بولی کا عمل جاری ہے، یہ منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا حصہ اور بلوچستان کے عوام کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان ژوب سیکشن بھی چین کی مالی معاونت کی غرض سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے لئے زیرغور ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور کوئٹہ ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک ہوجائیں گے۔