• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث روف کے چھ میں سے پانچویں بار کورونا ٹیسٹ مثبت، محمد عامر انگلینڈ طلب

حارث روف کے چھ میں سے پانچویں بار کورونا ٹیسٹ مثبت


کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کے چھ میں سے پانچویں بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ٹی ٹوئینٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔حارث روف کو مزید آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لئے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو ہنگامی طور انگلینڈ طلب کر لیا گیا ہے۔محمد عامر نے بچے کی ولادت کے باعث انگلینڈ جانے سے معذرت کر لی تھی۔تین دن پہلے بیٹی کی ولادت کے بعد محمد عامر اگلے چند دن میں پاکستان ٹیم کو ڈاربی میں جوائن کریں گے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر سے بات کرکے انہیں انگلینڈ کے دروے کے لئے رضامند کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث روف کا تازہ کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔اس لئے پی سی بی اب ان کا اگلا کورونا ٹیسٹ دو ہفتے بعد کرائے گی۔

تازہ ترین