• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے معاشی چیلنجز کے تدارک کیلئے سخت فیصلے کئے‘ اسد قیصر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپیکر اسد قیصر نے وفد کے مسائل سنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے معاشی چیلنجز کے تدارک کے لئے سخت فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے درست معاشی اقدامات سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جلد از جلد کورونا وائرس سے نجات مل جائے۔ کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پوری ٹیم دن رات جانفشانی کے ساتھ محنت کر رہی ہے۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ہمارے ہیرو ہیں کورونا کی وجہ سے ملک کو دو چیلینجز‘ کورونا اور معاشی چیلینج کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہمارے صحت کے شعبے نے کارکردگی دکھائی۔ حکومت بجلی مافیا‘ چینی مافیا اور آٹا مافیا سے لڑ رہی ہے۔ ماضی میں لوگ کاروبار کرنے سیاست میں آتے تھے۔ میں جب تک سیاست میں ہوں میں اپنا کاروبار نہیں کروں گا۔ صوابی کے عوام کی محرومیوں کو خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین