کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میںاتوار کو مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم بارکھان، لسبیلہ، تربت، آواران اور خضدار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تربت میں2ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38، بارکھان36،دالبندین44، گوادر 40 قلات34،خضدار38،لسبیلہ41، نوکنڈی44،سبی 41،تربت46،ژوب36اور زیارت میں 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیر کوبارکھان، لسبیلہ،تربت، آواران اور خضدار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔