• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہری شہریت رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قانون واضح ہے، دوہری شہریت رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر بات ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی،منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دوہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کے حوالے سےقانون واضح ہے۔

تازہ ترین