• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مشیران نے اثاثے ڈکلیئر کیے، عبدالعلیم خان

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مشیران نے اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھے ہیں، ماضی میں حکومت میں آنے کا مطلب مال بنانا اور اثاثوں میں اضافہ کرنا تھا۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی جانب سے مشیران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے پر ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سیاست میں مثبت رحجانات کو فروغ دیا، کسی میں اخلاقی جرات نہیں تھی کہ حکمرانوں سے اُنکی دولت کا حساب مانگے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ قومی قیادت کا ہر پہلو کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہے، سابقہ حکمران اثاثوں کے مطابق آج تک اپنے ذرائع آمدن نہیں بتا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے 22سال کی جدوجہد سے سیاسی تاریخ میں نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا۔

عبدالعلیم خان نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل سے موجودہ حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سنوارنے آئے ہیں،کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

تازہ ترین