امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 60 لاکھ ٹن گندم زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ مئی میں خریدی گئی 60 لاکھ ٹن گندم 2ماہ میں کہاں گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ہمارے ادارے اور کرنسی مذاق بن گئی ہے، جبکہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ لگتا ہے کہ کپتان ہی نہیں، پوری ٹیم مائنس ہونیوالی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والوں کو عوامی مسائل کا ادراک نہیں ہے۔
سرا ج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے نظام کیخلاف عوام کو منظم کررہی ہے۔