• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورسک روڈ کے 2 علاقوں میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا، ڈی سی پشاور

خیبرپختونخوا میں ورسک روڈ کے  2 علاقوں میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق درمنگی گارڈن اور ایگز یکٹیو لاجز میں21 جولائی کو 4 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران درمنگی گارڈن اور ایگزیکٹیو لاجز میں آمد و رفت بند رہے گی۔

انکا کہنا تھا کہ اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور، تندور، ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ دونوں علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

ڈی سی پشاور نے مزید کہا کہ دونوں علاقوں میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین