• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں 92ٹاورز کو 4Gپرمنتقل کیاجائیگا،امین الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیدامین الحق سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نےملاقات کی. ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہائشی افراد کو انٹرنیٹ اور موبائل فون نیٹ ورکس سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا،وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے، اس موقع پر سید امین الحق نےکہا کہ گلگت بلتستان میں 92 کمیونی کیشن ٹاورز کو 2 جی سے 4جی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہاہے اسی طرح شاہراہ قراقرم پر 65ٹاورز کی تنصیب کی جارہی ہے ،چند دنوں میں گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک اور کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا جائے گا جو علاقے کے لوگوں کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کردے گا۔

تازہ ترین