لاہور(آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول زرداری کی غم کی کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے، ان کو احتساب کا غم ہے‘ منظور پاپڑ فروش جیسے کردار سامنے آنے پر رابطے بڑھ جاتے ہیں۔ اے پی سی کو جتنا غیر متحدہ اپوزیشن نے بدنام کیا ہے، شاید ہی کسی نے کیا ہو‘بڑے بھائی اور بھتیجی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے شہباز پر بلاول اعتبار کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی سیاست صرف بیان بازی اور بلاول زرداری کی سیاست تقریروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔شہباز شریف اور بلاول زرداری ایک دوسرے کے ساتھ چالاکی اور موقع پرستی کی سیاست کرنے کے چکر میں ہیں۔ شہباز شریف اور بلاول سے گزارش ہے کہ کورونا کے خلاف اور معاشی استحکام کی جدوجہد میں حکومت کا ساتھ دیں۔