• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75سالہ خاتون کی ہاتھ پائوں بندھی لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ وارث خان کے علاقہ میں75سالہ متمول خاتون کوپراسرار طور پر قتل کردیاگیا۔ پولیس کوامتیازالٰہی شیخ نے بتایاکہ میری پھوپھی کی بیٹی پروین بیوہ عبدالعزیزشیخ اپنے مکان محلہ وارث خان میں اکیلی رہائش پذیر تھی جس کے خاوند2016میں انتقال کرگئے تھے ان کی کوئی اولادنہیں ہے، پراناقلعہ میں پروین کی دکانیں اورفلیٹ ہیں جن کے کرایہ سے وہ گذراوقات کرتی تھی اس کی مالی پوزیشن اچھی تھی۔ اس کے پڑوسی سیداخترحسین شاہ نے مجھے سواچھ بجے شام فون پراطلاع دی کہ پروین کے گھرکاجالی والادروازہ باہرسے لاک ہے جب کہ اندرونی دروازہ کھلاہے اور اندر لائٹ جل رہی ہے اس اطلاع پرمیں بھائی شیخ مسعودالہی کے ہمراہ موقع پرپہنچااوردروازہ کھول کراندرداخل ہوئے تودیکھاکہ سامنے والے بڑے کمرہ میں پروین مردہ حالت میں بیڈپر موجود تھی جس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کپڑے سے بندھے ہوئے تھے جب کہ منہ پراس کادوپٹہ تھااورکمرے میں سامان بکھراپڑا تھا ہمیں قوی شبہ ہے کہ نامعلوم اشخاص نے گھرمیں داخل ہوکراس کاسانس بندکرکے قتل کیاہے۔
تازہ ترین