• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز پاکستان کی پہلی خواجہ سرا پولیس افسر کی معترف

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے راولپنڈی کے خواتین پولیس اسٹیشن میں بطور پولیس افسر کام سرانجام دینے والی خواجہ سرا ریم شریف کی تعریف میں ایک پوسٹ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ ’پاکستان کی پہلی خواجہ سرا پولیس افسر سے ملیے جنہیں خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحافظ کیلئے راولپنڈی پولیس میں بطور افسر بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ریم کیلئے بہت سی نیک تمنائیں، جو معاشرے کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو محکمہ پولیس میں تعینات کیا گیا تھا جس کا مقصد خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل اور ان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق ریم شریف نامی خواجہ سرا کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ہے۔

خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم رہنے والی اور پولیس میں بھرتی ہونے والی ریم شریف کا پے اسکیل 14 ہے اور ریم کی تنخواہ بھی اسی کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ پولیس کے مطابق ریم شریف کو تھانے میں خواجہ سراؤں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

تازہ ترین