• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، کلب فٹ بال کی تاریخ میں انگلش پریمیئر لیگ، لا لیگا اور اٹالین فٹ بال لیگ سیری اے میں پچاس، پچاس گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

اسٹار فٹ بالر نے یہ سنگ میل اُس وقت حاصل کیا جب اُنہوں نے لازیو کے خلاف پنالٹی کک پر ٹیم کا پہلا گول بنایا، رونالڈو سیری اے میں 1995 کے بعد تیز ترین پچاس گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

لازیو کے خلاف میچ میں اُن کی ٹیم یووینٹس نے دو ایک سے فتح حاصل کی۔

رونالڈو نے 2003ء سے 2009 تک انگلش پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کی، جس کے دوران اُنہوں نے 84 گول اسکور کیے۔

اسٹار کھلاڑی 2009 سے 2018 تک اسپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کا حصہ رہے، اس عرصے میں رونالڈو نے کلب کے لیے 311 گول بنائے۔

یہ بھی پڑھیے: رونالڈو کورونا کے سبب 10 کروڑ ڈالر معاوضہ چھوڑنے پر تیار

2019 میں اُنہوں نے اٹالین کلب یووینٹس جوائن کیا اور دوسرے ہی سیزن میں گول کی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے، یوں وہ دُنیا کی تین بڑی لیگز میں پچاس، پچاس گول اسکور کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

تازہ ترین