• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب/شیرانی کے عہدیداروں کی کارکردگی قابل اطمینان ہے‘پی ایس ایف

کوئٹہ (آئی این پی) پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے ژوب ا ور شیرانی کا دورہ کیااس موقع پر ژوب اورشیرانی کے عہدیداروں نے انہیں کارکردگی‘ آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے‘سٹڈی سرکلز اور تنظیمی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جس پر صوبائی چیئرمین نے اطمینان کااظہار کیا اورتنظیم سازی اور سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیادورے کے موقع پر پشتون ایس ایف شیرانی کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر شیرانی کی زیرِ صدارت تنظیم سازی کے ایجنڈےسے متعلق اجلاس ہوا دریں اثناءاے این پی ضلع ژوب کے صدر انور مندوخیل نے پشتون ایش ایف کے عہدیداروں اورذمہ داران کے اعزاز میں چائے پارٹی دی جس میں چیئرمین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین