مقبول ترین اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انہیں سورج کے طلوع اور غروب ہونے کا منظر بہت پسند ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان کا شمار ان لڑکیوں میں ہوتا ہے جو اس منظر کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی بوریت کا شکار نہیں ہو سکتیں۔