آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیٹے کا ماں پر تشدد، وہاب ریاض نے سخت سزا کا مطالبہ کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں پیش آنے والے بیٹے کے ماں پر تشدد کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شئر کرتے ہوئے وہاب ریاض نے لکھا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ویڈیو ہے جو بہت ناگوار گزر رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بناتے ہوئے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر راولپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کی جانب سے ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کرفرار ہو گیا تھا۔

دوسری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

راولپنڈی، بیٹے کا ماں پرتشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


سردار عثمان بزدار نے  آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنے والے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید