پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مزید دو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں علاقوں میں کل 23 جولائی سہ پہر چار بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن ٹکرخیل بالا متنی اور کنال روڈ ناصر باغ میں نافذ ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کورونا کے کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشیاء خورونوش، ادویات، تندور سمیت ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔