کوہاٹ میں پولیس نے انڈس ہائی وے پر اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والا اسمگلر غیر ملکی ہتھیاروں سے بھری گاڑی سمیت پکڑا گیا۔
ڈی پی او کے مطابق جدید ہتھیار اور دیگر آلات درہ آدم خیل سے وزیرستان اسمگل کئے جارہے تھے۔
ڈی پی او کے مطابق اسلحے میں 30 کلاشنکوف، 2 ایل ایم جی مشین گن، ایک رائفل، 2 پستول شامل ہیں۔
اسلحہ تخریب کاری میں استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا گیا ہے۔