• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا بنگلہ دیشی وزیراعظم کو فون، کورونا سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

عمران خان کا بنگلہ دیشی وزیراعظم کو فون، کورونا سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس 


اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بھی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والوں کی جلد بحالی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ روابط اور عوام کی سطح پر وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔

تازہ ترین