• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرنگز کا 30 سالہ سفر 2 تصویروں میں دیکھئے

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ راک بینڈ اسٹرنگز کے 30 سالہ سفر کو 2 تصویروں میں بیان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹرنگز بینڈ کے گلوکار و گٹارسٹ بلال مقصود نے 30 سال مکمل ہونے پر انتھک محنت کے اس سفر کی دو تصویریں شیئر کیں۔


بلال مقصود نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 30 سالہ محنت کی دو تصاویر! دونوں تصاویر میں بلال اور فیصل کپاڈیا کو لائیو کنسرٹ کرتے ہوئے دیکھ جاسکتا ہے۔

بلال مقصود آئے روز مداحوں کیلئے بھولی بسری یادوں کی تصویریں اور اُن سے جُڑے واقعات شیئر کرتے رہتے ہیں، جسے مداح بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین