کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو سہولتیں نہ ملنے کی وجہ بلدیاتی آرڈیننس 2013ہے۔ اس وقت مضبوط بلدیاتی نظام صوبے کی ضرورت ہے۔موجودہ قوانین نے بلدیاتی اداروں کو بے اختیاراورناکارہ بنادیا ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ بل کامسودہ تیارکیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کردہ لوکل گورنمنٹ بل کےمسودہ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہروارڈ کی سطح پر ایک مرد ایک عورت الگ الگ الیکشن لڑیں۔خواتین کو مین اسٹریم سیاست میں لانے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ضلعی نظام کو شہری کیا جائے اوردیہاتی حکومتوں کوختم کردیا ہے۔تعلقہ کونسل دیہی اورلوکل ایریا کونسل شہروں کے لئے ہوگی۔ساڑھے سات سے دس ہزارآبادی پر وارڈ کونسل بنائی جائے۔شہری علاقے میں میئربراہ راست منتخب کیا جائے۔