لاہور ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 5 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں قومی قیادت شریک ہوگی۔ حکومت نے کشمیر پرجرات مندانہ موقف نہیں اپنایا،حکمران اقوام متحدہ میں زوردار تقریر کے بعد بازو پر کالی پٹیاں باندھنے اورجمعہ کو احتجاج پر آگئے اور اب وہ بھی بھول چکے ہیں، آج تک ہماری کسی حکومت نے کشمیر پر جرا ت مندانہ موقف نہیں اپنایا ۔