• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام اردو کانفرنس ،عالمی مشاعرہ بھی ہو گا

اسلام آباد ( خصو صی رپورٹر ) ادارہ فروغ قومی زبان (مقتدرہ) کے زیر اہتمام اردو اضی ، حال اور مستقبل کے عنوان سے تین روزہ آن لائن بین الاقوامی اردو کانفرنس 12اگست سے شروع ہو گی۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم وقومی ورثہ و ثقافت ڈویژن شفقت محمود کریں گے ۔ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے اردو کے درجنوں مندوبین شریک ہونگے۔ کانفرنس کے آخری روز 14اگست کو عالمی اردو مشاعرہ بھی ہو گا جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے شعراء اپنا کلام پیش کرینگے۔
تازہ ترین