• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ویسا ہے آج تک تیرا حُسن بے اماں‘

 شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ حرا مانی کا سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ویسا ہے آج تک تیرا حُسن بے اماں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت لباس زیب تن کیے دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ویسا ہے آج تک بھی تیرہ حُسن ِ بے اماں، ورنہ کہیں بھی ایک سا موسم نہیں رہا۔‘


حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام پر 18 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے شوہر اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ بالمعروف مانی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اس فوٹو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’جو تم نہ ہو تو ہم بھی ہم نہیں، نہ چاہیے کچھ تم سے زیادہ تم سے کم نہیں۔‘


حرا مانی نے یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کیا تھا جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ مداح لائیک کرچکے ہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اداکارہ نے اپنے شوہر مانی کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے مانی کے لیے ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا تھا۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ’جب ساتھ ہو تیرا تو دنیا سے کیا ڈرنا۔‘

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کی یہ معروف جوڑی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کرتی نظر آتی ہے۔

تازہ ترین