• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزڈن سیریز کو آئندہ کیلئے رچرڈز، بوتھم سیریز کا نام دیدیا گیا

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز نے اس بات پر اتقاق کیا ہے کہ آئندہ دونوں ممالک کے مابین سیریز کو رچرڈز ،بوتھم سیریز کا نام دیا جائے گا۔

دونوں بورڈز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیریز عظیم کرکٹرز ویو رچرڈز اور آئین بوتھم کے نام سے منسوب کردی گئی ہے، اس سے قبل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز وزڈن ٹرافی کہلاتی تھی۔

مانچسٹر میں آج سے شروع ہونے والا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ وزڈن سیریز کا بھی آخری میچ ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان انگلینڈ میں کھیلی جارہی یہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے، جس کے سبب مانچسٹر ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ بن گیا ہے۔

تازہ ترین