ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب پرصحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں پریس کلب عہدیداران، ممبران نے شرکت کی اس موقع پر سینئرصحافی ریاض راجپوت نے کہا کہ نیب حکومتی ایماء پر میر شکیل الرحمٰن کے خلاف انتقامی کارروائی بند کرے۔
اس موقع پر سینئر صحافی جلال الدین بھیو کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔