جاپان میں مقیم معروف کشمیری و کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔
انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی برادری سے اپیل کی ہے 5 اگست سے دنیا بھر یوم سیاہ کی تقریبات منعقد کریں اور بھارتی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے کریں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ایک سال سے کرفیو لگایا ہوا ھے اور بنیادی انسانی حقوق معطل کیے ہوے ہیں، ظلم و ستم کا بازار گرم کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالہ ہوا ہے جو کہ انسانیت کی توہین ہے۔
شاہد مجید ایڈووکیٹ نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین القوامی زرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم پر ہمارا ساتھ دیں۔
شاہد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی حکومتی نے کشمیر میں آئینی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ھے اور مقبوضہ کشمیر پر پابندی کو ایک سال ہو گیا ھے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کا بیرون دنیا سے بھی رابطہ منقطع ہے۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی آئینی دہشت گردی کا ایک مکمل ہونے پر جاپان میں بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور پانچ اگست سے پندرہ اگست تک مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹوکیو میں اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارتخانے کے سامنے پرامن احتجاج بھی کیا جائے گا۔