وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ مراد سعید بلاول زرداری کی چڑ بن چکے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کات قریر کے بعد کورم کی نشاندہی کر کے بھاگ جانا شرمناک ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول نےبچے جیسی حرکت کی کہ جو گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھاگ جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی میں بدرجہ بہتری آئی ہے، این ٹی آئی انڈیکس نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کو محفوظ ترین قرار دیا ہے۔
فیاض چوہان نےکہا کہ حکومت توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہائیڈل پاور پر کام کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 10670 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے جا رہی ہے۔