وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ (کراچی کے ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر) میں تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی سول سروسز کا امتحان پاس کیے بغیر اور کسی ٹیسٹ و میرٹ کے بنا بھرتی ہوئے تھے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں کس قانون کے تحت فضل الرحمان کے بھائی کو سول سروسز میں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے۔ لیکن بعد میں مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کرنواز شریف حکومت کا حصہ بن گئے تھے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی کو بغیر ڈیزل کے چلا رہے ہیں۔